Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

مظفرآباد: ٹرک بریک فیل ہونے پر 3 گاڑیوں سے جا ٹکرایا، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

حادثے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد ٹرک کی زد میں آئے
شائع 07 اگست 2024 04:37pm

مظفرآباد میں کوہالہ پل کے قریب نیلم پوائنٹ پر ایک ٹرک بریک فیل ہونے پر گاڑیوں سے جا ٹکرایا۔ جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خانیوال سے تعلق رکھنے والے سیاح میاں بیوی اور بچی بھی شامل ہیں جو موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی کو ریسکیو کرلیا گیا۔

ٹرک کی زد میں آکر دوگاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ متعدد سیاحوں نے گاڑیوں سے چھلانگیں لگا کر جانے بچائیں۔

حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں خانیوال کے رہائشی نعیم صادق، ان کی اہلیہ اور بیٹی شامل ہیں۔

خانیوال سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 9 افراد ٹرک کی زد میں آئے تھے۔ جن میں سے پانچ افراد نے گاڑیوں سے چھلانگیں لگا کر جانیں بچائیں.

Muzaffarabad

Road Accident

Kohala Bridge