Aaj News

ہفتہ, ستمبر 14, 2024  
09 Rabi ul Awal 1446  

پاکستان کے پہلے ٹائٹ گیس منصوبے سے پیداوار کا آغاز

گیس کو سوئی سدرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے، تر جمان او جی ڈی سی ایل
شائع 12 اگست 2024 07:26pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لیمٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے ترجمان نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ اوجی ڈی سی ایل کے پاکستان میں پہلی ٹائٹ گیس کی پیداوار کا آغاز ہوگیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ نورویل ویسٹ1سجاول سے 1.5ملین مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل کی جارہی ہے۔ ٹائٹ گیس پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

سندھ: خیرپور میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

انھوں نے کہا کہ ڈرلنگ کے دوران ابتدائی جانچ کے نتائج مثبت نہیں تھے، تاہم پیداوار کو ممکن بنانے کیلئے ہائیڈرولک فریکچرنگ تکنیک استعمال کی گئی۔

پاکستان کے گیس ذخائر مالی سال 2027 تک آدھے رہ جائیں گے، سوئی سدرن گیس

ان کا کہنا تھا کہ گیس کو سوئی سدرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے، او جی ڈی سی ایل ملک میں توانائی کے وسائل کو بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔

Oil and gas reserves

oil and gas regulatory authority

Oil & Gas Development Company (OGDC)