Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

اسرائیل پر جلد ہزاروں میزائلوں سے حملہ ہو گا، ٹرمپ کی ایلون مسک سے بات چیت

مشرق وسطیٰ دنیا کو ”تیسری عالمی جنگ“ کی طرف لے کر جا سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
شائع 13 اگست 2024 06:35pm

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ایران اسرائیل پر سیکڑوں یا ہزاروں میزائلوں سے ایک ساتھ حملہ کرے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو ایلون مسک کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ’اسرائیل توقع کر رہا ہے کہ آج رات یا کل اس پر سیکڑوں یا شاید ہزاروں میزائلوں سے حملہ کر دیا جائے گا۔ اگر بے حساب میزائل داغ دیے جائیں تو آئرن ڈوم نظام کو غرق کیا جا سکتا ہے اور اسرائیل اپنا دفاع نہیں کر سکے گا‘۔

اسرائیل پر ایرانی حملوں کی دھمکیوں کے بعد امریکا کا بھرپور جوابی وار کا عندیہ

امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ مشرق وسطیٰ دنیا کو ”تیسری عالمی جنگ“ کی طرف لے کر جا سکتا ہے۔

اپنی مدت صدارت کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ’اس وقت ایران دیوالیہ تھا، اس کے پاس حماس اور حزب اللہ کے لیے مال نہیں تھا اور نہ دہشت گردی کے آلات کار کے واسطے مالی رقوم تھیں‘۔

سات اکتوبر کو حماس کے حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر وہ صدر ہوتے تو ’اسرائیل کبھی حملے کا نشانہ نہ بنتا‘۔

ایران بڑے حملے کی تیاری کررہا ہے، اسرائیلی انٹیلی جنس کا دعویٰ

سابق صدر نے امریکا میں خصوصی آئرن ڈوم بنانے سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “ہمارے پاس دنیا کا بہترین آئرن ڈوم ہو گا۔ ہمارے پاس آئرن ڈوم کیوں نہ ہو؟ اسرائیل کے پاس ایک ہے، ہمیں تحفظ کی ضرورت ہے’۔

خیال رہے کہ ایلون مسک نے بتایا تھا کہ بات چیت کے وقت ”ایکس“ کی خدمت کو بلاک کرنے کے لیے اسے ایک بڑے سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس کے پلیٹ فارم پر ایلون مسک کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے انٹرویو کے 45 منٹ کے دوران 13 لاکھ افراد انٹرویو سن رہے تھے۔

امریکا نے مشرق وسطیٰ میں ایٹمی آبدوز تعینات کرنے کا حکم دے دیا

رپورٹ کے مطابق انٹرویو شروع ہونے کے 40 منٹ بعد ایکس رکنا شروع ہوگیا، 45 منٹ پر بڑھتی ٹریفک کی وجہ سے ویب سائٹ کریش کرگئی۔

Donald Trump

Elon Musk

Iran Planning to Attack Israel

Iran Israel Tension