Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

اسکول کے بزرگ شاگردوں پر پرنسپل کا لاٹھی چارج، ویڈیو وائرل

اسکول کے سابق طلبہء نے دوبارہ پرنسپل سے مار کھانے کا فیصلہ کیا۔
شائع 14 اگست 2024 08:55am
تصویر: بھارتی میڈیا
تصویر: بھارتی میڈیا

اسکول کے ٹیچرز اور پرنسپل سے مار کھانا آج اس ماضی کی یاد دلاتا ہے۔

انہی پرانی یادوں کو اسکول کے پرنسپل اور پرانے شاگردوں نے ایک بار پھر دہرایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسکول کے سابق شاگردوں نے اسکول کے پرنسپل کے ساتھ طویل عرصے بعد ’ری یونین‘ (دوبارہ ملنے) کا فیصلہ کیا۔

مگر ان کا دوبارہ ملنے کا عمل کچھ منفرد انداز میں ہوا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکول کا پرنسپل سیڑھیوں پر ہاتھ میں اسٹک لیئے کھڑا ہے، اور پرانے شاگرد ایک کے بعد ایک کر کے پرنسپل کے قریب آتے گئے اور اسٹک سے پٹائی کھاتے گئے۔

مذکورہ ویڈیو کرشنا نامی ایکس صارف کی جانب سے شئیر کی گئی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سابق شاگردوں نے باقاعدہ اسکول یونیفارم بھی پہنا ہوا ہے جس نے اس ری یونین کو یادگار بنا دیا۔ ویڈیو کو 6 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

students

Video Viral

principal

beaten

reunion