Aaj News

منگل, اکتوبر 15, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

شہر میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی، اعداد و شمار جاری

حالیہ بارشوں نے شہر کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا۔ شہر کی سڑکیں بھی بارش کے پانی میں بہہ گئیں
اپ ڈیٹ 31 اگست 2024 11:57am
فوٹو۔۔۔ اے پی پی / فائل
فوٹو۔۔۔ اے پی پی / فائل

شہر قائد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارشوں کے اعدادوشمار محکمہ موسمیات نے جاری کردیے۔

سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 39 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، سرجانی ٹاون 24 ، کورنگی 18.4 ملی میٹر،، ناظم آباد 17،نارتھ کراچی 16.5،یونیورسٹی روڈ 16 ملی میٹر، جناح ٹرمینل 16، ایئرپورٹ 15، ماڑی پور 13 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

موسمیات پر 12.4، گلشن معمار پر 11.8 ملی میٹر، کیماڑی 8.8، گلشن حدید 5، گڈاپ 4.4 اور صدر ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب حالیہ بارشوں نے شہر کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا۔ شہر کی سڑکیں بھی بارش کے پانی میں بہہ گئیں، ہر طرف گڑھے اور ٹوٹی سڑکیں حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ان ٹوٹی سڑکوں میں گاڑیاں پھنس رہی ہیں جو عوام کی مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔

پاکستان

karachi

heavy rains