Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

بیٹی کی ہمراہ ایشوریا رائے سسرال پہنچ گئی، طلاق کی افواہیں دم توڑنے لگیں

افواہیں زیر گردش تھیں کہ وہ بچن فیملی سے الگ ممبئی میں اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہی ہیں
اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2024 04:16pm

اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے ساتھ علیحدگی کی افواہوں کے درمیان سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن کو حال ہی میں ممبئی میں اپنے سسرال کے گھر جلسہ میں داخل ہوتے دیکھا گیا ۔ ان کے ساتھ ان کی بیٹی آرادھیا بچن بھی تھیں۔

اس سے قبل یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وہ بچن فیملی سے الگ ممبئی میں اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا نے اپنے کیمرے میں ان مناظر کو قید کرلیا، اس کے بعد ویڈیو اور تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر پھیل گئیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشوریا اور آرادھیا کو بچن فیملی کے گھر سے اپنی گاڑی سے اترتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایشوریاسبز رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں، جبکہ آرادھیا نے اسکول یونیفارم پہن رکھا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ماں اور بیٹی نے جلسہ کے باہر موجود فوٹوگرافروں کے لئے بھی کوئی پوز نہیں دیا۔ لیکن ایشوریا رائے کے چہرے پر اداسی صاف نظر آرہی تھی۔

ایشوریا اور ابھیشیک کی علیحدگی کی افواہوں نے اس وقت زور پکڑا تھا۔ جب حال ہی میں امبانی کی شادی میں دونوں نے میڈیا کے لئے الگ الگ پوز دیئے۔ ایشوریہ نے آرادھیا کے ساتھ تصویریں بنوائیں جبکہ ابھیشیک بچن نے اپنے والدین امیتابھ بچن اور جیا بچن اور اپنی بہن شویتا بچن کی فیملی سمیت پورے بچن خاندان کے ساتھ تصویریں بنوائیں۔

تاہم شادی کے مقام کے اندر سے وائرل ہونے والی تصاویر میں جوڑا ایک ساتھ بیٹھ کر ریتک روشن کے ساتھ ہنستا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

شادی کے بعد ایشوریہ اور آرادھیا ابھیشیک کے بغیر چھٹیاں گزارنے نیویارک چلی گئیں۔ وریں اثنا ، یووا اداکار اولمپکس میں شرکت کے لئے پیرس روانہ ہوگئے۔

ان گردش کرتی ہوئی افواہوں کے باوجود نہ تو ایشوریہ اور نہ ہی ابھیشیک نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ کیا ہے۔ ایشوریہ اور ابھیشیک، 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ ان کی ایک بیٹی آرادھیا ہے۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle