Aaj News

جمعہ, دسمبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ اسمبلی : پی پی رکن کے بہاریوں کو غیرقانونی مہاجرین کہنے پر ایم کیو ایم کے ارکان برس پڑے

افغان، بنگالی، برمی اور بہاریوں نے سندھ کو عالمی یتیم خانہ سمجھ رکھا ہے، ماروی راشدی
شائع 03 ستمبر 2024 10:44pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

سندھ اسمبلی نے وفاق سے صوبے میں موجود غیر قانونی مہاجرین کو واپس ان کے وطن بھیجنے کا مطالبہ کردیا ہے، پیپلزپارٹی کی رکن ماروی راشدی کے بہاریوں کو غیرقانونی مہاجرین کہنے پر ایم کیو ایم کے ارکان برس پڑے، جس سے ایوان کا ماحول تلخ ہوگیا۔

سندھ اسمبلی میں غیر قانونی مہاجرین کے مسئلے پر گرما گرم گفتگو کے دوران صوبائی اسمبلی کا ماحول گرم اور تلخ ہوگیا۔

ایوان میں پیپلزپارٹی کی رکن ہیر سوہو نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف تحریک التوا پیش کی، بحث میں حصہ لیتے ہوئے پیپلزپارٹی کی ماروی راشدی نے کہا کہ افغان، بنگالی ،برمی اور بہاریوں نے سندھ کو عالمی یتیم خانہ سمجھ رکھا ہے۔

کور کمانڈر کانفرنس: سخت سائبر سیکیورٹی اقدامات کے ذریعے قومی سائبر اسپیس کے تحفظ پر زور

ماروی راشدی کے جملوں پر ایم کیو ایم کے ارکان چراغ پا ہوگئے اور شدید احتجاج کیا۔

تحریک التوا پر بحث مکمل ہوئی تو ایوان نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے وطن واپس بھیجے، وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔

ملک میں کنٹری بیوٹری پینشن فنڈ اسکیم متعارف، اطلاق کن ملازمین پر ہوگا ؟

جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے بھی غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجنے کی حمایت کی تاہم انہوں نے ساتھ ہی بنگلہ دیش میں مقیم بہاریوں کو باعزت طور پر وطن واپس لانے کا مطالبہ بھی کیا۔

Sindh government

Sindh Assembly

MQM Pakistan

Illegal immigrants