Aaj News

جمعرات, اکتوبر 10, 2024  
06 Rabi Al-Akhar 1446  

گلوکارہ صنم ماروی کا چوتھی شادی کا اعتراف، شوہر کون ہیں؟

الحمداللہ میں اب اپنی زندگی میں بہت خوش ہوں۔ گلوکارہ
شائع 08 ستمبر 2024 10:41am
تصویر پروگرام اسکرین شاٹ
تصویر پروگرام اسکرین شاٹ

معروف پاکستانی گلوکارہ صنم ماروی نے اپنی چوتھی شادی کا اعلان کر دیا۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو میں صنم ماروی نے چوتھی شادی سے متعلق اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ میں اب اپنی زندگی میں بہت خوش ہوں۔

صنم ماروی کا کہنا تھا کہ پہلے شوہر کے انتقال کے بعد میں نے اپنی خالہ کے بیٹے سے دوسری شادی کی تھی، وہ پہلے گاؤں میں رہتے تھے، لیکن بعد ازاں میرے کیریئر کی وجہ سے لاہور منتقل ہوگئے تھے۔

گلوکارہ نے بتایا کہ گلوکار کے کیریئر سے قبل میرے دوسرے شوہر کی کئی گرل فرینڈز تھیں لیکن میرے پاس برداشت کرنے کے علاوہ اور کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا کیونکہ میں خود مختار نہیں ہوئی تھیں۔

اُنہوں نے پروگرام میں بتایا کہ جب مجھے اپنی گلوکاری کی وجہ سے شہرت ملنے لگی تو میں خودمختار ہوئی پھر میں نے اپنے شوہر کے دوسری لڑکیوں سے تعلقات برداشت نہیں کیے اور نہ ہی اُن کا تشدد برداشت کیا اور پھر ان سے خلع لینے کا فیصلہ کیا۔

پروگرام کے دوران صنم ماروی نے اپنے چوتھے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے میرے گھر والوں نے میری شادی کروائی۔

گلوکارہ نے کہا کہ میرے شوہر کا نام خبیب ہے، وہ ایک بہترین انسان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے دکھ کا، جدائی کا صلہ مل گیا اور اب میں اپنی زندگی میں بہت خوش ہوں۔

خیال رہے کہ صنم ماروی نے 18 سال کی عُمر میں پہلی شادی کی تھی، اُن کے پہلے شوہر آفتاب احمد کو سال 2009 میں کراچی میں قتل کردیا گیا تھا۔

صنم ماروی نے تیسرے شوہر حبیب قریشی سے خفیہ نکاح کیا تھا، گلوکارہ نے 2023ء میں تیسرے شوہر سے بھی علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

Pakistani Singer

Sanam marvi

Third Wedding

revealed