Aaj News

جمعرات, اکتوبر 10, 2024  
06 Rabi Al-Akhar 1446  

امریکا کو خلا سے غیر انسانی نمونے ملے ہیں، سابق پینٹاگون افسر کا دعوٰی

حکومت خلائی مخلوق کا جہاز بھی چھپا رہی ہے، لوئی ایلیزونڈو کے انٹرویو نے تنازع کھڑا کردیا
شائع 08 ستمبر 2024 09:25pm

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے سابق افسر نے دعوٰی کیا ہے کہ امریکا نے خلا سے غیر انسانی نمونے جمع کیے تھے۔ ایلیزونڈو کا کہنا ہے کہ بحال کیا جانے والا ایک خلائی جہاز 1947 کے بدنامِ زمانہ روزویل انسیڈنٹ سے تعلق رکھتا ہے۔

غیر ارضی مخلوق کے حوالے سے لوئی ایلیزونڈو کا یہ بیان انتہائی حیرت انگیز ہے۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ امریکی حکومت غیر ارضی مظاہر کے حوالے فعال اور متعلق رہی ہے۔

لوئی ایلیزونڈو کا دعوٰی ہے کہ امریکا نے ایک ایسا خلائی جہاز حاصل کیا ہے جس کی اصل کسی کو معلوم نہیں۔ یہی نہیں، امریکی ماہرین نے غیر ارضی مخلوق کے حیاتیاتی نمونوں کا تجزیہ بھی کیا۔

امریکی حخومت کے سابق انٹیلی جنس افسر نے نیوز نیشن سے گفتگو میں بتایا کہ امریکا ایسی چیزوں اور خلائی جہازوں کے حصول کے لیے سرگرداں رہا ہے جن کی اصل کسی کو معلوم نہ ہو۔

لوئی ایلیزونڈو کا یہ بھی دعوٰی ہے کہ امریکی حکومت کو کئی عشروں سے غیر ارضی زندگی کے بارے میں معلوم ہے مگر اب تک تمام معلومات عوام کو بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔ گویا ہم تنہا نہیں ہیں۔ کائنات میں کہیں اور بھی زندگی ہے۔ امریکی حکومت یہ سب کچھ کئی عشروں سے جانتی ہے۔

لوئی ایلیزونڈو کے دعوے نے اچھا خاصا تنازع کھڑا کردیا ہے۔ اُس نے اپنی بات کو ثابت کرنے کے لیے تفصیلات بھی فراہم کی ہیں تاہم امریکی حکومت نے اس کے دعوے کو یکسر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

لوئی ایلیزونڈو نے بتایا کہ میں نے ایک ایسی ٹیکنیکل ڈیوائس دیکھی تھی جو اب ہٹادی گئی ہے۔ اس ڈیوائس کی نوعیت کے بارے میں پورے تیقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا کیونکہ ایسی کوئی چیز پہلے نہیں دیکھی گئی۔

ڈپارٹمنٹ آف ویٹرینز افیئرز کے ایک تربیت یافتہ فیزیشین نے اس کے بارے میں بتایا تھا۔ اُس کا یہ دعوٰی تھا کہ اس ڈیوائس نے اُس پر چڑھ دوڑنے کی کوشش کی تھی۔

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان سُو گف نے کہا ہے کہ غیر ارضی مخلوق کے بارے میں کچھ بھی ایسا نہیں ہے جو عوام سے چھپایا گیا ہو۔

ترجمان کا کہنا تھ اکہ ہمیں اب تک غیر ارضی مخلوق کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ایلیزونڈو کو ایڈوانسڈ ایئرو اسپیس تھریٹ آئڈینٹیفکیشن پروگرام میں کوئی ذمہ داری نہیں سونپی گئی تھی۔

مزید پڑھیں :

نمائش کیلئے پیش خلائی مخلوق کی لاشوں کا ماجرا کیا ہے

ممکنہ طور پر خلائی مخلوق تک پہنچانے والے 7 ستارے دریافت

انسانی راز خلائی مخلوق تک پہنچانے کیلئے مصنوعی ذہانت کو خلا میں بھیجنے کا مطالبہ

Pentagon

EXTRATERRESTRIAL SPECIES

FORMER OFFICER

WEIRD CLAIMS