Aaj News

منگل, اکتوبر 15, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید کی گاڑی کو ’نامعلوم ویگو ڈالے‘ کی ٹکر

گاڑی کی ٹکر سے جج ارشد جاوید کی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم وہ اس حادثے میں محفوظ رہے
اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2024 11:50am

لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماردی، تاہم وہ محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کنال روڈ پرنامعلوم ویگو ڈالے نے انسداد دہشت گری عدالت کے جج ارشد جاوید کی گاڑی کو ٹکر ماری، گاڑی کی ٹکر سے جج ارشد جاوید کی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم وہ اس حادثے میں محفوظ رہے۔

جج ارشد جاوید بحفاظت انسداد دہشت گری عدالت لاہور پہنچ گئے، ان کی گاڑی کو مرمت کے لیے ورکشاپ پہنچا دیا گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ جج ارشد جاوید 9 مئی کے مختلف مقدمات کے کیسز سن رہے ہیں، ان کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی، عمر ایوب، سرفراز چیمہ، صنم جاوید، علیمہ خان اور دیگرکےکیسز زیر سماعت ہیں۔

اس کے علاوہ جج ارشد جاوید فوادچوہدری، اسد عمر اور 9 مئی میں نامزد دیگر ملزمان کے کیسز بھی سن رہے ہیں۔

lahore

atc lahore

judge arshad javed

atc judge