Aaj News

جمعرات, اکتوبر 10, 2024  
06 Rabi Al-Akhar 1446  

راجن پور میں زیر تعمیر چیک پوسٹ پر مقامی افراد کا حملہ، 4 اہلکار زخمی

ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس
شائع 16 ستمبر 2024 06:01pm

راجن پور میں زیر تعمیر چیک پوسٹ پر مقامی افراد نے دھواں بول دیا، حملہ میں 5 اہکار زخمی ہو گئے جبکہ 5 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

واقعہ تھانہ گوٹھ مزاری کی حدود میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق مقامی افراد کی جانب سے حملہ چیک پوسٹ کی زمین کو واگزار کرنے پر کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی روجھان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

operation

Sindh Police

rajanpur