Aaj News

جمعرات, اکتوبر 10, 2024  
06 Rabi Al-Akhar 1446  

سات ارب ڈالر قرض منظوری کیلئے پاکستان کا ایجنڈا آئی ایم ایف بورڈ اجلاس میں باقاعدہ شامل

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو ہوگا
شائع 16 ستمبر 2024 06:41pm

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکیوٹیو بورڈ نے 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری کیلئے پاکستان کا ایجنڈہ باقاعدہ شامل کرلیا ہے۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو ہوگا، جس کا کیلنڈر بھی جاری کیا جاچکا ہے۔

ایگزیکٹو بورڈ کے 25 ستمبر کے اجلاس میں پاکستان کا ایجنڈہ باقاعدہ شامل کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت قرض کی درخواست ہے، ایگزیکیوٹیو بورڈ کے اجلاس میں 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری پر غور ہوگا۔

آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

آئی ایم ایف کا ایگزیکیٹو بورڈ مطمئن ہوا تو پاکستان کو اقساط شروع ہوجائیں گی، قرض منظوری کی صورت میں پاکستان کو قرض کی پہلی قسط کا اجرا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ایگزیکٹو بورڈ سے قرض منظوری کے لیے مکمل پُرامید ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے طے پا چکے ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر کا قرض منظور کرلیا

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 12 جولائی تو اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا تھا، جبکہ پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان قرض معاہدہ 37 ماہ کے لیے ہوگا۔

IMF PAKISTAN

IMF Executive Board