Aaj News

پیر, اکتوبر 14, 2024  
10 Rabi Al-Akhar 1446  

جویریہ عباسی نے اپنےدوسرے نکاح کی تقریب کی خوبصورت تصاویرشیئر کردیں

نکاح کی چند سولوتصاویر اورویڈیوز اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پرپوسٹ کیں
شائع 18 ستمبر 2024 10:32am

جویریہ عباسی ایک پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں۔ جو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں کام کرنے کی سلورجوبلی منا چکی ہیں۔ انہوں نے کم عمری میں ہی اپنے فنی سفرکا آغازکردیا تھا۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے دوسرے نکاح کی تقریب کی خوبصورت تصاویراورویڈیوز شیئرکی ہیں۔

ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے شادی کی تصدیق کردی، شادی کی پہلی تصاویر پوسٹ

جویریہ عباسی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پراپنے نکاح کی چند سولوتصاویر اورویڈیوزپوسٹ کیں۔

انہوں نے اس موقع پرگلابی اور سنہرےرنگ کا خوبصورت روایتی لباس پہنا ہوا تھا۔

اس سے قبل وہ قوالی کی رات سے شوہر کے ساتھ کچھ تصاویر بھی شیئر کرچکی ہیں، جس میں انہوں نےجویریہ کے ساتھ شرکت کی تھی۔

نکاح کی تصاویرمیں جویریہ عباسی انتہائی حسین اورخوش نظر آرہی ہیں۔

جویریہ عباسی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ ہم ہمیشہ سےخوشی سے محبت کرتے ہیں۔

ویڈیو اور تصاویر پوسٹ ہونے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جویریہ عباسی کو دوسری شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہوگیا۔

جویریہ عباسی نےاس سال مئی میں سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔اس اعلان کے بعد کچھ دن بعد ہی اداکارہ نے ٹی وی کے ایک مارننگ شومیں اپنی دوسری شادی کی تصدیق بھی کردی تھی۔

جویریہ عباسی نے عدیل حیدر نامی کاروباری شخص سے شادی کی ہے، جو اپنے شوق کے اعتبار سے فوٹوگرافر بھی ہیں۔

واضح رہے کہ جویریہ عباسی نے اس سے قبل اداکارشمعون عباسی سے 1997 میں پہلی شادی کی تھی۔ لیکن ان کی شادی کامیاب نہ ہوسکی اور 2009 میں دونوں کے مابین طلاق ہو گئی۔

ان کی ایک پیاری بیٹی عنزیلہ عباسی ہے ۔ جس کی پرورش جویریہ نے کی اور 2023میں اس کی بھی شادی ہوچکی ہے۔

Celebrities

entertainment

lifestyle