Aaj News

جمعرات, اکتوبر 10, 2024  
06 Rabi Al-Akhar 1446  

عمران خان کے لاپتہ سابق چیف سیکیورٹی آفیسر گھر پہنچ گئے، آزادانہ تحقیقات کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سلطان کی بازیابی کا کیس نمٹا دیا
شائع 18 ستمبر 2024 11:30am

سابق وزیراعظم عمران خان کے لاپتہ سابق چیف سیکیورٹی آفیسر عمر سلطان واپس گھر پہنچ گئے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آزادانہ تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے عمر سلطان کی بازیابی کا کیس نمٹا دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لاپتہ سابق چیف سیکیورٹی آفیسر عمر سلطان کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی، وکیل فیاض کنڈوال نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عمر سلطان واپس گھر پہنچ گئے ہیں۔

وکیل کے مطابق عمر سلطان واپس آ گئے ہیں، طبیعت ٹھیک نہ ہونے کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکے۔

چیف جسٹس عامر فاروق کا استفسارکیا کہ شہری واپس آگیا ہے اب کیا چاہتے ہیں؟ جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں آزادانہ تحقیقات ہوجائے، ایف آئی آردرج ہوچکی ہے۔

بعدازاں عدالت نے آزادانہ تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے عمر سلطان کی بازیابی کا کیس نمٹا دیا۔

زین قریشی کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر عدالت نے اعتراضات دور کردیے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی زین قریشی کی پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پراعتراضات دور کردیے جبکہ عدالت نے رجسٹرار آفس کو ڈائری نمبر لگانے کی ہدایت بھی کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے زین قریشی کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی، زین قریشی کی جانب سے فیصل فرید اور دیگر پیش ہوئے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر اعتراضات دور کرکے رجسٹرار آفس کو ڈائری نمبر لگانے اور درخواست جمعرات کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

درخواست میں وزارت داخلہ ، کمشنر اسلام آباد ، آئی جی اسلام آباد فریق بنایا گیا ہے جبکہ عدالت نے درخواست پر لگے اعتراضات دور کرکے کل دوبارہ مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

imran khan

Justice Amir Farooq

Islamabad High Court

Zain Qureshi

imran khan cheif security officer

umar sultan