Aaj News

جمعرات, اکتوبر 10, 2024  
06 Rabi Al-Akhar 1446  

مریم نواز کے 14 روپے فی یونٹ ریلیف سے تھری فیز میٹر والے محروم

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے سنگل اور تھری فیز تمام صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان کیا تھا
شائع 18 ستمبر 2024 12:30pm

وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف کے معاملے پر مکمل طور پر عمل درآمد نہ ہو سکا، بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف صرف سنگل فیز میٹر پر ملا جبکہ تھری فیز میٹر کے صارفین ریلیف سے محروم رہے۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے 14 روپے فی یونٹ ریلیف سے تھری فیز میٹر والے محروم رہے، 14 روپے فی یونٹ ریلیف صرف سنگل فیز میٹر پر دیا جاسکا۔

لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب نے سنگل اور تھری فیز تمام صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان کیا تھا تاہم وزارت نے صرف سنگل فیز میٹر صارفین کو ریلیف دینے کی ہدایت کی۔

بجلی ریلیف پیکج: حکومت پنجاب کا بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو پیشگی ادائیگی کا فیصلہ

آئی ایم ایف کے دباؤ پر اسلام آباد کے بجلی صارفین کیلئے ریلیف ختم

ذرائع کے مطابق اس ماہ کے تھری فیز میٹر کے بلوں پر 14 روپے فی یونٹ ریلیف شامل نہیں ہے، صارفین کی بڑی تعداد روزانہ دفات کے چکر لگاتی ہے، صرف سنگل فیز والے 6 لاکھ صارفین کو یہ سہولت مل سکی۔

یاد رہے کہ اگست میں پنجاب حکومت نے بجلی 14روپے فی یونٹ سستی کر دی تھی، صوبائی حکومت نے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے اگست اور ستمبر کے بلز پر فوری ریلیف دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

Maryam Nawaz

electricity

lahore

electricity bill

LESCO

CM Punjab Maryam Nawaz

Relief in electricity bills

Electricity Relief Package