Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

پیجر ڈیوائسز کے دھماکوں میں ایران کے سفیر مجتبیٰ عمانی ایک آنکھ سے محروم

ایران کی تردید، حزب اللہ کا بدلہ لینے کا اعلان، اسرائیلی وزیراعظم سمیت تمام اہم شخصیات محفوظ مقام پر چھپ گئی
شائع 18 ستمبر 2024 03:57pm

لبنان میں پیجرز کے دھماکوں میں خواتین اور بچوں سمیت 11 جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ڈھائی ہزار زخمی ہیں جن میں 200 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ علاوہ ازیں پیجر دھماکے میں ایرانی سفیر مجبتیٰ امان کی آنکھ ضائع ہونے کی خبروں پر ایران کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ کے کمیونی کیشن سسٹم کو ہیک کیا اور حزب اللہ کے زیر استعمال پیجر ڈیوائسز کی بیٹریاں پھٹ گئیں۔ حزب اللہ نے 6 ماہ قبل تائیوان سے 5000 پیجرز درآمد کیے تھے اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کو پہلے سے اطلاع تھی تو اس کے ایجنٹوں نے ’پیجرز کی تیاری‘ کے وقت بیٹری کے ساتھ باردو مواد نصب کردیا تھا۔

لبنان نے اسرائیل کو ذمہ دار قرار دے دیا ہے جبکہ حزب اللہ نے بدلہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔ ترجمان حزب اللہ نے بتایا کہ اسرائیل کے پیجر حملوں میں حسن نصراللہ محفوظ ہیں۔

دوسری جانب حزب اللہ کی جانب سے بدلہ لینے کا اعلان کیے جانے پر اسرائیلی وزیراعظم سمیت تمام اہم شخصیات محفوظ مقام پر چھپ گئی ہے۔

علاوہ ازیں یورپی ایئرلائنز کی اسرائیل اور لبنان کے لیے پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ ان حالات میں یہ خبریں زیر گردش کرنے لگی کہ پیجر ڈیوائسز کے دھماکوں میں ایران کے سفیر مجتبیٰ عمانی ایک آنکھ سے محروم ہو گئے۔

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ ایرانی سفیر کی دوسری آنکھ شدید متاثر ہوئی ہے۔ اخبار نے کہا ہے کہ ایران کے سفیر مجتبیٰ عمانی کو علاج کے لیے تہران منتقل کیا جائے گا۔

بعدازاں لبنان میں ایرانی سفارت خانے نے ایرانی سفیر کی آنکھ ضائع ہونے کی بات مسترد کر دی۔

Iran

ٰIsrael

israel attacked

Pagers Hack