Aaj News

جمعرات, اکتوبر 10, 2024  
06 Rabi Al-Akhar 1446  

امریکی فیڈرل ریزرو نے شرح سود میں نصف فیصد کی کمی کردی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں محبت اثرات کا امکان
شائع 19 ستمبر 2024 06:47am

امریکی فیڈرل ریزرو نے بدھ کے روز شرح سود میں نصف فیصد کی کمی کردی، جس سے قرض لینے کی لاگت میں معمول سے زیادہ کمی کی گئی۔ یہ اقدام ملازمتوں کے شعبے کی صحت کے بارے میں بڑھتی ہوئی تشویش کے بعد کیا گیا ہے۔

امریکی مرکزی بینک کی شرحیں مقرر کرنے والی کمیٹی کے پالیسی سازوں نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا، ”کمیٹی کو اس بات پر زیادہ اعتماد حاصل ہو گیا ہے کہ افراط زر مستحکم طور پر 2 فیصد کی طرف بڑھ رہا ہے، اور یہ سمجھتا ہے کہ اس کے روزگار اور افراط زر کے اہداف کو حاصل کرنے کے خطرات تقریباً متوازن ہیں۔“

اس بیان پر گورنر مشیل بومین نے اختلاف کیا، جنہوں نے صرف ایک چوتھائی فیصد کی کمی کی حمایت کی۔

اطلاعات ہیں کہ اس سال کے اختتام تک شرح سود میں مزید نصف فیصد کمی کی جا سکتی ہے۔

امریکہ میں چار برس بعد شرح سود کم کی گئی ہے۔ اس کے پاکستان سمیت کئی ممالک کی معیشتوں پر مثبت اثرات کے امکان ہیں۔

Interest Rate

US Fed reserves