Aaj News

جمعرات, اکتوبر 10, 2024  
06 Rabi Al-Akhar 1446  

بھارتی گلوکار سلیم مرچنٹ کی عابدہ پروین سے ملاقات کی تصاویر وائرل

بھارتی گلوکار نے انسٹاگرام پرتصاویر شیئر کیں
شائع 19 ستمبر 2024 04:10pm

بھارتی موسیقار اور گلوار سلیم مرچنٹ نے بین االاقوامی شہرت یافتہ اور پاکستان کی صف اول کی صوفی گلوکارہ عابدہ پروین سے ملاقات کی۔

سلیم مرچنٹ نے انسٹاگرام پر اپنے آفیشیل اکاونٹ پر گلوکارہ عابدہ پروین سے اپنی ملاقات کی تصاویر شیئر کیں۔

کرینہ کپور نے اپنے بیٹے تیمور علی خان کی دلچسپ باتیں شیئر کر دیں

سلیم مرچنٹ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ، گذشتہ روز مجھےصوفی موسیقی کی بے تاج ملکہ عابدہ پروین سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔

بھارتی موسیقار نےعابدہ پروین سے ملاقات کو روحانی لمحات قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ میں عابدہ پورین کی اہل بیت سے محبت سے بہت متاثر ہوا ہوں، اور انکے روح پرور کلام سے ہماری یہ عام سی شام خاص بن گئی ہے۔

اس موقع پر سلیم مرچنٹ نےاپنے اور عابدہ پروین کے دس سالہ پرانے پروجیکٹ کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ عابدہ پروین سے جب بھی ملو ایسا لگتا ہے یہ پہلی ملاقات ہو، مجھے ایسا لگ ہی نہیں رہا کہ میں نے ان کے ساتھ دس سال پہلے اپنا کلام ’نور الہی‘ ریکارڈ کیا تھا۔ ایسا لگتاہے ، جیسے کل کی ہی بات ہو۔

Celebrities

entertainment

lifestyle