Aaj News

پیر, اکتوبر 14, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

پاکستانی خواتین امن دستے کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف

دونوں افسران نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کا مظاہرہ کیا، آئی ایس پی آر
شائع 20 ستمبر 2024 12:04am

پاکستانی خواتین امن دستے کی پیشہ ورانہ خدامات پر دو خواتین افسران کو ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

میجر ثانیہ صفدر کو یو این امن مشن قبرص میں جبکہ میجر کومل مسعود کو وسطی افریقی جمہوریہ میں خدمات کی انجام دہی پر جینڈر ایڈوکیسی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

دونوں خواتین آفیسرز کو اقوام متحدہ کے نظریات کو فروغ دینے کے دوران شاندار کارکردگی اور عزم پر اس ایوارڈ نوازا گیا۔

دونوں افسران نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کا مظاہرہ کیا، یہ ایوارڈ اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور امن کی کوششوں میں مثبت کردار کا ثبوت ہے۔

ISPR