Aaj News

منگل, اکتوبر 15, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

تل ابیب میں مسلح افراد کی فائرنگ، 8 صیہونی آبادکار قتل، 20 زخمی

حملے میں کم سے کم چار افراد شدید زخمی ہوئے
اپ ڈیٹ 01 اکتوبر 2024 10:59pm

اسرائیل کے شہر تل ابیب میں دو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 8 صیہونی آبادکاروں کو قتل اور کم از کم 10 کو زخمی کردیا۔

صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کی رات تل ابیب میں یروشلم بلیوارڈ میں دو مسلح افراد کی فائرنگ متعدد اسرائیلی زخمی ہوئے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے میں کم سے کم چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، جبکہ دونوں مسلح افراد کو پولیس نے مار گرایا ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی ”مہر نیوز“ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 8 اسرائیلی آباد کار ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔

Tel Aviv Shooting