Aaj News

جمعہ, اکتوبر 04, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

شیخ وقاص اکرم کی چار اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کی تصدیق، انتظامیہ نے کمر کس لی

جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد میں کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ شروع
شائع 01 اکتوبر 2024 11:40pm

پاکستان تحریک انصاف کے انفارمیشن سیکریٹری شیخ وقاص اکرم نے پی ٹی آئی کے آئندہ کئے جانے والے مظاہروں اور احتجاج کی تفصیلات بتا دی ہیں۔

آج نیوز کے پروگرام ”نیوز انسائٹ وِد عامر ضیاء“ میں بات کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہمارا ایک احتجاج کل بدھ کو بہاولپور، فیصل آباد اور میانوالی میں ہے، کل ہی سپریم کورٹ کے سامنے وکلاء کا احتجاج بھی ہے، چار اکتوبر کا اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج ہے اور پانچ اکتوبر کو لاہور میں احتجاج کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج ہمارا حق ہے، اسلام آباد میں احتجاج کے حوالے سے قانون سازی درست نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اس وقت ہونے والے احتجاج آزاد عدلیہ، آئین کے تحفظ اور مہنگائی کے خلاف ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مجوزہ آئینی ترمیم صرف پاکستان تحریک انصاف کو بین کرنے اور ہماری قیادت اور ورکرز کا ملٹری ٹرائل کرنے کیلئے کی جا رہی ہے۔

وقاص اکرم کی وضاحت: بیرسٹر گوہر کو ہٹانے کا فیصلہ معمہ بن گیا

احتجاج کیخلاف انتظامیہ نے کمر کس لی

دوسری جانب پی ٹی آئی کے ڈی چوک اسلام آباد میں متوقع احتجاج کے اعلان کے بعد جڑواں شہروں کی پولیس اور انتظامیہ نے بھی کمر کس لی ہے، جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد میں کینٹیرز کی پکڑ دھکڑ شروع ہوگئی ہے۔

پولیس نے فیض آباد فلائی اوور پر درجن سے زائد کینٹینرز روک لئے۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Sheikh Waqas Akram

4th October D Chowk Protest