Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

بیروت میں ہوائی اڈے کے قریب زور دار دھماکے

اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز پارلیمنٹ سے محض کچھ میٹر فاصلے پر ایک عمارت پر فضائی حملہ کیا تھا۔
اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2024 10:08am

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہوائی اڈے کے قریب زور دار دھماکے کی اطلاع ہیں۔

اسرائیل نے رات گئے بیروت انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متصل شہر میں مبینہ طور پر حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسرائیلی اہداف سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے لیکن مذکورہ علاقہ حزب اللہ کے مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ جمعہ کی صبح ہوتے ہی شہر پر دھویں کے بادل دیکھے جا سکتے تھے۔

دوسری جانب لبنان کی وزارت صحت عامہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی زمینی اور فضائی حملوں میں 37 افراد شہید اور 151 زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز بیروت کے مرکزی علاقے میں پارلیمنٹ سے محض کچھ میٹر فاصلے پر ایک عمارت پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں کم از کم پانچ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

حال ہی بدھ کو ایران نے اسرائیل کی جانب 180 میزائل داغے تھے جبکہ شمالی لبنان میں اسرائیلی کی زمینی کارروائی کے دوران اس کے آٹھ فوجی ہلاک ہوئے تھے۔


خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں

Middle East tensions

SOUTH LEBANON

Israel's Attack in Lebanon