Aaj News

جمعہ, دسمبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

نادیہ خان اپنامہنگا شوق دکھانے پرمشکل میں پھنس گئی

انہیں جدید مارننگ شوز کی ملکہ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے
شائع 08 اکتوبر 2024 08:52am

آج کل نادیہ خان مہنگے ذائقے کا شوق دکھانے پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

نادیہ خان ایک مشہور اینکر اوراداکارہ ہیں۔ انہوں نے ان گنت شوز کی میزبانی کی ہے۔ انہیں جدید مارننگ شوز کی ملکہ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

کیا یشما گل نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے ؟ اداکارہ کی وضاحت

نادیہ خان گزشتہ دنوں ایک شو میں مہمان تھیں ۔ اس شو میں انہوں نے اپنی تازہ ترین چاکلیٹ کی لت کا ذکر کیا۔ جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

نادیہ خان نے انکشاف کیا کہ وہ دبئی کی وائرل چاکلیٹ کو بےحد شوق سے کھاتی ہیں، جس کی قیمت 8000 روپے فی بارہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے شوق کی محبت میں انہوں نے اپنے ملبوسات کی خریداری کے لیے جو بجٹ رکھا تھا وہ بھی اسی میں خرچ ہو رہا ہے۔

انٹرنیٹ نادیہ کے مہنگے چاکلیٹ پر پیسے خرچ کرنے سے بہت خوش نہیں ہے کئی صارفین کا کہنا تھا یہ چاکلیٹ ہے یا شراب۔ اسی طرح بعض صارفین کے نزدیک یہ پیسے کا ایک دکھاوا ہے۔ کچھ صارفین نے انہیں گھر پر چاکلیٹ بنانے کا مشورہ دے ڈالا۔

Celebrities

entertainment

lifestyle