Aaj News

اتوار, نومبر 10, 2024  
08 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی لاہور سے گرفتار

جوڑے نے اپنی طرف سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا
شائع 09 اکتوبر 2024 03:48pm

پاکستان کے مشہور یو ٹیوبرڈکی بھائی اوران کی اہلیہ عروب جتوئی کو لاہورپولیس نے گرفتارکرلیا۔

پنجاب پولیس کے مطابق ڈکی بھائی کی اہلیہ پر سوشل میڈیا پراسلحہ کی نمائش کا الزام تھا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ہتھیار کے ساتھ مواد پوسٹ کیا تھا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا ڈکی بھائی سے ملاقات کے متعلق بیان وائرل ہوگیا

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاون آرگنائز کرائم یونٹ نے اسلحے کی نمائش ہر ڈکی بھائی او عروب کو گرفتار کر لیا تھا ان پر حکومت مخالف نعرے لگانے اور ملک میں جاری بڑے پیمانے پر مظاہروں کی حمایت کرنے کا بھی الزام تھا۔

جوڑے نے اپنی طرف سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔

انہیں حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔ بعد میں معافی نامے کے بعد دونوں یوٹیوبرزکو چھوڑدیا گیا۔

Celebrities

entertainment

lifestyle