Aaj News

جمعہ, دسمبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

خدا نے مجھے دماغ نہیں دیا، ڈمپل کپاڈیا کا انکشاف

وہ آج بھی فٹنس اور گلیمر کے لحاظ سے کسی نوعمر ادا کارہ سے کم نہیں ہیں
شائع 30 اکتوبر 2024 11:26am

ہندی فلموں کی اداکارہ ڈمپل کپاڈیا سرخیوں میں ان رہتی ہیں۔ حالیہ انٹرویو میں انہوں نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے چند حیران کن اور دلچسپ باتیں کہی ہیں۔

ڈمپل کپاڈیا 67 سال کی عمر کی دہلیز پاد کرچکی ہیں۔ لیکن آج بھی فٹنس اور گلیمر کے لحاظ سے کسی نوعمر ادا کارہ سے کم نہیں ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک میگزین کے لیے کور فوٹو شوٹ کروایا ہے جس میں وہ مختلف کپڑوں میں منفرد اور شاندار پوز دیتے ہوئے نظر ارہی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے چند دلچسپ باتیں بھی شیئر کی ہیں۔

سلمان خان کو قتل کی نئی دھمکی نے پولیس کی دوڑیں لگادی

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خدا نے مجھے زندگی میں ہہت کچھ عطا کیا ہے۔ مجھے میری اوقات اور حق سے زیادہ دیا ہے۔ میں نے اپنے کیریئر میں جیسی بلندیاں اور عروج دیکھا ہے اسے حاصل کرنے کے لیے آج لوگ اپنی جان بھی قربان کرنے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔

ڈمپل نے مزید کہا کہ البتہ ایک چیز خدا نے مجھے عطا نہیں کی ہے اور وہ ہے دماغ۔ شاید اوپر والے نے یہ سوچا ہوگا کہ اس خاتون کے پاس سب کچھ ہے اگر اسے دماغ بھی دے دیا تو وہ خوشی سے پاگل ہوجائے گی کہ دیکھو مجھے سب کچھ مل گیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز راج کپور کے ساتھ کیا۔ راجیش کھنیہ سے شادی کی، کرسٹو فر ولون کی فلم کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اور اگر خدا نے مجھے دماغ بھی دے دیا ہوتا تو میں ایک مغرور خاتون ہوتی۔

ڈمپل نے انٹرویو میں مزید کہاکہ مشہور ہونا آسان نہیں ہے ، اسے ہر لحہ ایک نئے امتحان سے گذرنا پڑتا ہے۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات