Aaj News

ہفتہ, نومبر 09, 2024  
06 Jumada Al-Awwal 1446  

مریم نواز نے صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا

وزارت اطلاعات کو "جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو" کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم
شائع 31 اکتوبر 2024 09:50am

وزیراعلی پنجاب کا صحافی برادری کے لیے تاریخی اقدام سامنے آیا ہے، مریم نواز نے 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ نے وزارت اطلاعات کو ”جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو“ کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں کو پلاٹ کی جلد از جلد فراہمی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے اور ”جرنلسٹ ہاؤسنگ اسکیم فیز ٹو“ کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ صحافی اور حکومت ایک گاڑی کے 2 پہیے ہیں، صحافیوں کو پلاٹ دے کر احسان نہیں کررہے یہ ان کا حق ہے، تمام صحافیوں کو میرٹ اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پلاٹس دیے جائیں گے۔

دوسری جانب وزارت اطلاعات پنجاب نے لاہور پریس کلب کے علاوہ لاہور کے دیگر صحافیوں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے اگلے دو تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائے گا۔

cm punjab

Maryam Nawaz

lahore

uzma bukhari

journalist

Maryam Nawaz Sharif

azma bukhari

CM Punjab Maryam Nawaz

journalist plots