چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے دفتر میں اہم افسران تعینات کردیے
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے دفتر میں اہم افسران تعینات کردیے جبکہ نئے افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے آفس کے لیے اہم افسران کی تعیناتی کردی، چیف جسٹس نے اپنا نیا سیکرٹری اور ایگزیکٹو آفیسرتعینات کر دیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی منظوری کے بعد نئے افسران کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر پرائیویٹ سیکرٹری محمد یاسین کو گریڈ 21 میں چیف جسٹس پاکستان کا سیکرٹری جبکہ سینئر پرائیویٹ سیکرٹری محمد عارف کو گریڈ 20 میں چیف جسٹس کا ایگزیکٹو آفیسر تعینات کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نیا رجسٹرار سپریم کورٹ بھی جلد تعینات کردیا جائے گا، موجودہ رجسٹرار جزیلہ اسلم کے جج کے طور پر واپسی کے امکانات ہیں جبکہ چیف جسٹس کے اسٹاف افسر کی بھی جلد تعیناتی بھی متوقع ہے۔