Aaj News

پیر, دسمبر 02, 2024  
30 Jumada Al-Awwal 1446  

سب کچھ تھا سکون نہیں تھا، زاہد احمد کا اپنے روحانی سفر کا انکشاف

میرے اندر کی بے سکونی ختم ہونے کا نام نہیں لیتی تھی
شائع 01 نومبر 2024 12:02pm

پاکستان شوبز کے چمکتے ہوئے اسٹار زاہد احمد اپنے روحانی سفر کا انکشاف کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ دولت ، شہرت سب کچھ حاصل ہونے کے باوجود جب سکون نہ ملا تو زندگی اللہ کے احکامات کے مطابق گذارنے کا فیصلہ کر لیا۔

زاہد احمد اسٹار ایک شو میں مہمان تھے جہاں انہوں نےاپنے اندر کی تبدیلی اور اللہ کی طرف اپنے سفر کے بارے میں بارے میں کھل کر بات کی۔

کسے محبت کہتے ہیں آج تک سمجھ نہیں آیا، صباحمید

زاہد نے بتایا ہے کہ مجھےزندگی میں عزت ، پیسہ ، شہرت کسی چیز کی کمی نہیں تھی اگر کمی تھی تو وہ سکون کی تھی۔ اتنی ساری نعمتیں لنے کے باوجود میرے اندر کی بے سکونی ختم ہونے کا نام نہیں لیتی تھی۔

اداکار نے مزید بتایا کہ میں نے اس سکون کو حاصل کرنے کے لیے بہت کوشش کی مگر وہ دور نہیں ہورہی تھی تو میں اپنے رب سے دعا کی کہ وہ مجھے اپنی عبادت کی توفیق اور ہدایت دے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے احکامات کے مطابق زندگی گذارنے کے فیصلے کے بعد سے میں پچھلے 6 سے 7 سال سے باقاعدگی سے نماز پڑھتا ہوں۔

زاہد احمد نے بتایا کہ نماز کی پابندی اور اللہ سے قریب ہونے کے بعد مجھے اپنی زندگی میں آہستہ آہستہ سکون ملنا شروع ہوا۔

entertainment

lifestyle

شخصیات