Aaj News

جمعہ, دسمبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

فہد مصطفی کے والد نے بریانی کے بزنس پلان کی وضاحت کردی

وہ خود بھی سندھی انڈسٹری کا حصہ رہے ہیں
شائع 07 نومبر 2024 03:12pm

گیم شو سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے فہد مصطفی کے ان دنوں ”کبھی میں کبھی تم“ کے ہٹ کردار مصطفیٰ کے شہر بھر میں چرچے ہیں۔

فہد مصطفیٰ معروف اداکار صلاح الدین ٹونیو کے بیٹے ہیں جو ماضٰی میں سندھی انڈسٹری کا بڑا نام تھے۔ آج ان کا بیٹا ایک قومی اسٹار بن گیا اور فلموں ، ڈراموں اور گیم شوز پر حکمرانی کررہا ہے۔

حال ہی میں فہد مصطفیٰ نے انکشاف کیا تھا کہ اگر اداکاری میں کامیاب نہ ہوتے تو ان کے والد انہیں بریانی کا کاروبار شروع کرنے پرمجبور کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ انہوں نے یہ بات دی نوک نوک شو میں شیئر کی تھی۔

”کبھی میں کبھی تم“ کے پریمیئر کے موقع پر ایک صحافی نے فہد کے والد سے اس کے پیچھے کی حقیقت کے بارے میں پوچھا۔ صلاح الدین ٹونیو نے کہا کہ وہ فہد کو ٹھیلے پر بٹھانے نہیں جا رہے تھے، وہ انہیں بریانی فرنچائز دلوانے جا رہے تھے۔ ان کا خوبصورت جواب ایک بار پھر دل جیت رہا ہے۔ صلاح الدین کو اپنے بیٹے کی کامیابی اور عوام سے ملنے والی محبت پر بہت فخر ہے۔

lifestyle

شخصیات