Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابراعظم کو فارم میں واپسی کیلئے کس بھارتی کرکٹر کا طریقہ اپنانا چاہیئے؟

پی سی بی مسلسل کپتان تبدیل کررہا ہے، سابق آسٹریلوی کرکٹر کی تنقید
شائع 07 نومبر 2024 03:09pm

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے پاکستان کے ٹاپ آرڈر بابراعظم کو فارم میں واپس آنے کے لیے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا طریقہ کار دیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی کرکٹر رکی پونٹنگ نے کہا کہ بابراعظم کوایسا راستہ نکالنا چاہیئے کہ فارم میں واپس آکر ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو فارم کی بحالی کے لیے ویرات کوہلی والا طریقہ اپنانا چاہیئے، ویرات نے تب اپنے آپ کو تروتازہ کرنے کے لیے کرکٹ سے وقفہ لیا تھا اور بابر کو بھی کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے دوری اختیار کرنی چاہیئے۔

پاکستان کی مسلسل کپتان کی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ پی سی بی مسلسل کپتان تبدیل کررہا ہے، ایک دن شاہین پھر بابر اور اب رضوان کپتان ہیں۔

رکی پونٹنگ کا مزید کہنا تھا کہ وائٹ بال کرکٹ میں بہت ساری تبدیلیاں کی گئیں، آپ اس طرح کے عدم استحکام کو نہیں دیکھنا چاہتے۔

babar azam

virat kohli

Baber Azam

test cricket

ricky ponting