Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
30 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، میجر سمیت دو اہلکار شہید، نماز جنازہ ادا

کارروائی کے نتیجے میں 3دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا
اپ ڈیٹ 14 نومبر 2024 10:41pm

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، کارروائی کے نتیجے میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، جبکہ دیسی ساختہ بارودی مواد کے دھماکے میں میجر سمیت دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

ضلع ہرنائی میں شہید ہونے والے میجر محمد حسیب شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریزن راولپنڈی میں ادا کردی گئی ہے، ان کی نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزیر احسن اقبال اور فوجی حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بہادر جوانوں اور افسروں کی قربانیاں ان کے غیرمتزلزل عزم کا ثبوت ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افسروں اور جوانوں کی بے پناہ قربانیاں ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ قومی فتنہ الخوارج اوران کے سہولت کاروں کے خلاف مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد معصوم افراد کو نشانہ بنانے کے لیے ایک جگہ پر موجود ہیں۔ جس کے بعد میجر محمد حسیب کی قیادت میں فوری طور پر سیکیورٹی فورسز کو کارروائی کیلئے بھیجا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اس دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

میران شاہ: گھر میں بارودی مواد پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی

آپریشن کے دوران قیادت کرنے والی گاڑی کو دیسی ساختہ بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں میجر محمد حسیب قیادت کرتے ہوئے جامع شہادت نوش کر گئے جبکہ حوالدار نور احمد بھی واقعہ میں شہید ہوگئے۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 10 خوارج ہلاک، 8 زخمی

آئی ایس پی آر کے مطابق کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے 28 سالہ بہادر افسر میجر محمد حسیب کا تعلق راولپنڈی سے ہے جبکہ 38 سالہ حوالدار نور احمد شہید کا تعلق بارکھان سے ہے۔

میجر محمد حسیب شہید نے 8 سال 6 ماہ تک دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا، ان کے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی شامل ہیں۔

وزیراعظم، صدر اور وزیر داخلہ کی فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف

اسی طرح 38 سالہ حوالدار نور احمد شہید نے 14 سال تک وطنِ عزیز کا دفاع کیا،ان کے سوگوران میں اہلیہ ، تین بیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔

دریں اثنا صدر مملکت نے ضلع ہرنائی میں جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر حسیب اور حوالدار نور کو جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی طرف سے سلام پیش کرتے ہیں، دفاع وطن کے دوران بڑی قربانی پیش کرنے پر پوری قوم شہداء کی ممنون ہے۔

سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ، 4 اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید

صدرزرداری نے تین دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پرسیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ہے۔

صدرمملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری رکھیں گے، قوم شہداء اور اُن کے خاندان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔

سیکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں آپریشن، 2 خود کش بمباروں سمیت 9 خوارجی ہلاک

صدر نے لواحقین کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے شہداء کیلئے بلندی درجات ، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

blaochistan Opreation