Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
30 Jumada Al-Awwal 1446  

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، جماعت اسلامی کے رہنما جاں بحق

جماعت اسلامی ضلع باحوڑ کے جنرل سیکریٹری محمد حمید صوفی کو نشانہ بنایا گیا
شائع 14 نومبر 2024 07:01pm

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جماعت اسلامی کے ضلعی سیکریٹری جنرل صوفی حمید کو قتل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے عنایت کلے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں جماعت اسلامی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری صوفی حمید جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جماعت اسلامی ضلع باحوڑ کے جنرل سیکریٹری محمد حمید صوفی کو عنایت کلے پھاٹک کے مقام پر فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جبکہ صوفی حمید کا جسد خاکی کو خار اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

firing

Target Killing

Jamat e Islami

Bajaur

Sufi Hameed