Aaj News

ہفتہ, دسمبر 07, 2024  
04 Jumada Al-Akhirah 1446  

7 سالہ تیراک شنایا نےسوئمنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

سندھ ویمنز سوئمنگ چیمپئن شپ 2024 میں 8 اور انڈر بریسٹ اسٹروک کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتا
شائع 24 نومبر 2024 07:30pm

شنایا واوڈا نے 30ویں پامولیو سندھ ویمنز سوئمنگ چیمپئن شپ 2024 میں کانسی کا تمغہ جیت لیا، 7 سالہ تیراک شانایا کی متاثر کن کارکردگی نے سب کومتاثر کیا ہے.

ننھی تیراک شنایا واوڈا نے کراچی کلب میں منعقدہ 30 ویں پامولیو سندھ ویمنز سوئمنگ چیمپئن شپ 2024 میں 8 اور انڈر بریسٹ اسٹروک کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔

واضح رہے کہ پامولیو سندھ ویمنز سوئمنگ چیمپئن شپ نوجوان تیراکوں کو اپنی مہارت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم پیش کرتی ہے۔

شنایا کی کامیابی اس کھیل میں اس کی صلاحیت کا امید افزا اشارہ ہے، جس میں مزید کامیابی کی توقع ہے کیونکہ وہ اپنی تیراکی کی صلاحیتوں کو بڑھا رہی ہے۔

sports

swimming