Aaj News

جمعرات, دسمبر 12, 2024  
10 Jumada Al-Akhirah 1446  

منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی کی کاروائی، شلپا شیٹی کے شوہر کے گھر اور دفتر پر چھاپہ

راج کندرا اس سے قبل بھی فحش فلمی مواد کی تیاری اور تقسیم کے الزامات میں گرفتار ہو چکے ہیں
شائع 29 نومبر 2024 01:19pm

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بھارت کے مشہور بزنس مین راج کندرا ایک بار پھر تنازع کی زد میں آگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے راج کندرا کے گھر اور دفتر سمیت متعدد دیگر مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

پاکستانی طالب علم نے ایران میں ہندوستانی ٹریول بلاگر کو بچالیا، ویڈیو وائرل ہوگئی

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ای ڈی کی جانب سے یہ کارروائی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی، جو مبینہ طور پر فحش فلمیں اور مواد کی تیاری اور موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے اس کی تقسیم سے متعلق ہے۔

ای ڈی کے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں راج کندرا کے کچھ ساتھیوں کے ٹھکانوں کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ ان تحقیقات کا مقصد اس غیر قانونی کاروبار میں شامل افراد اور فنڈز کے ذرائع کا پتہ لگانا ہے۔

یاد رہے کہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا اس سے قبل بھی فحش فلمی مواد کی تیاری اور تقسیم کے الزامات میں گرفتار ہو چکے ہیں تاہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ابھی چند ماہ قبل ای ڈی نے شلپا شیٹی کے جوہر فلیٹ، راک کندرا کے نام پر رجسٹرد بنگلہ، ایکویٹی شیئرز اور جوڑے کے 97.79 کروڑ روپے کی جائیدادیں 2002 کے بٹ کوائن پونزی اسکیم کی تحقیقات کے دوران ضبط کی تھیں۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات