آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی کا دورہ
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر (این سی ٹی سی) پبی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان اور چین مشترکہ واریر آٹھویں عسکری مشوں کے شرکا سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر کو مشقوں کے اسکوپ اور ان کے منعقد کیے جانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے سپہ سالار نے مشترکہ مشقوں میں حصہ لینے والے شرکا سے گفتگو بھی کی اور مشترکہ مشقوں کے دوران بہترین پیشہ ورانہ اور بہترین کارکردگی پر شرکا کو سراہا۔
پاکستان اور چین مشترکہ واریر 8 مشقوں کا انعقاد 19 نومبر کو کیا گیا تھا، 3 ہفتوں تک جاری رہنے والی یہ آٹھویں جوائنٹ مشقیں دو طرفہ بنیادوں پر سالانہ منعقد کی جاتی ہیں۔
نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم پبی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔
Comments are closed on this story.