Aaj News

جمعہ, دسمبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

میلے کے دوران غل غپاڑہ نہ کرنے پر تلخ کلامی، فائرنگ سے وکیل سمیت 2 شہری جاں بحق

واقعہ فیصل آباد میں پیش آیا، پولیس نے چھاپہ مار کر چھ ملزمان عبداللہ اور دیگران کو گرفتار کرلیا
اپ ڈیٹ 30 نومبر 2024 10:53am

فیصل آباد میں میلے کے دوران غل غپاڑہ کرنے سے منع کرنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے وکیل سمیت دو شہریوں کو قتل جبکہ تیسرے کو زخمی کردیا ہے۔

زخمی ہونے والا شخض قتل ہونیوالے وکیل حنان کا بھائی ہے جبکہ پولیس نے فائرنگ میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے چک 202 ر ب گٹی بابا بوٹے شاہ کے میلہ کے دوران شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے ملزمان کو حنان رؤف ایڈووکیٹ اسکے بھائی عبید رؤف اور وقار سلیم نے منع کیا تو ملزمان نے فائرنگ کرکے تینوں کو زخمی کردیا۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لا کر حنان رؤف ایڈووکیٹ اور وقار سلیم نے دم توڑ دیا جبکہ عبید رؤف کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پولیس نے چھاپہ مار کر چھ ملزمان عبداللہ اور دیگران کو گرفتار کرکے وقوعہ میں استعمال کیا جانیوالا اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

پاکستان

punjab