Aaj News

جمعہ, دسمبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی نے پاکستان اور بھارت کے بورڈز کو قابل قبول فارمولا دے دیا

آج چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے کوئی اجلاس نہیں ہو گا، ذرائع
اپ ڈیٹ 30 نومبر 2024 03:49pm

چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر بیک ڈور مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کو قابل قبول حل پر فارمولا دے دیا ہے، چیمپئنز ٹرافی کے میچز بھارت نیوٹرل ویونیو پر کھیلے گا۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی پر پاک بھارت ڈیڈ لاک پر جلد بریک تھرو ہونے کا امکان ہے، حکومتی گرین سگنل ملنے پر ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب پی سی بی اوربھارتی بورڈ نے فیصلے کیلئے مزید وقت مانگ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آج چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے کوئی اجلاس نہیں ہو گا اور دونوں بورڈ اپنی حکومتوں سے چیمپئنز ٹرافی پر مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی بورڈ میٹنگ اتوار یا پیر کو ہونے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان پیچھے نہیں ہٹے گا، معاملہ نہ سلجھنے کی صورت میں ووٹنگ کروائی جائے گی۔

واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کا فیصلہ آج آئی سی سی بورڈ کے اجلاس میں ہونا تھا۔ میگا ایونٹ کے معاملے پر پی سی بی ہائبرڈ ماڈل سے مکمل انکار اور میزبانی کے موقف پر قائم ہے۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو دوٹوک پیغام دیا ہے کہ قابل عمل فارمولا بناکر پیش کیا گیا تو بات بن سکے گی۔

پاکستان کی جانب سے بھارتی بورڈ اور آئی سی سی کو واضح کردیا تھا کہ بغیر کسی ٹھوس وجہ کے پاکستان ٹورنامنٹ کو نیوٹرل وینیو پر نہیں لیکر جائے گا اور اگر آئی سی سی نے نیوٹرل وینیو پر جانے کا کہا تو پاکستان کبھی بھی بھارت جاکر نہیں کھیلے گا۔

چیمپئنز ٹرافی معاملہ، بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر کا بیان سامنے آگیا

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی آئندہ سال پاکستان میں ہونی ہے جبکہ انڈیا پہلے ہی پاکستان آنے سے انکار کر چکا ہے جبکہ بھارت کے انکار کے بعد سے چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے طرح طرح کی خبریں سامنے آرہی ہیں تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ اس ٹورنامنٹ کو پاکستان میں ہی کروانے کے فیصلے پر کھڑا ہے اور انڈیا کے میچز کسی دوسرے ملک میں کروانے کی تجویز کو مسترد کر چکا ہے۔

PCB

ICC

BCCI

sports

t20 cricket

odi cricket

Icc Champions Trophy 2025