Aaj News

جمعہ, دسمبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی پور: بیوی اور 7 بچوں کے سفاک قاتل کو 8 بار سزائے موت

جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 6 ماہ سزا بھگتنا ہوگی
شائع 30 نومبر 2024 08:38pm

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ علی پور میں بیوی اور 7 بچوں سمیت 8 افراد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام مجتبٰی بلوچ نے مجرم سجاد کھوکھر کو جرم ثابت ہونے پر 8 بار سزائے موت اور 5 لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 6 ماہ سزا بھگتنا ہوگی۔

سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو بدنام کرنے ، بلیک میلنگ میں ملوث 3 مجرمان کو قید

مقدمہ کے مطابق علی پورمیں تھانہ صدر کی حدود مڈوالا میں 11اپریل 2024 کو عیدالضحٰی کے دوسرے روز مجرم سجاد نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کوثر اور 7 بچوں کو کلہاڑیوں کے وار کرکے بیدردی سے قتل کر دیا تھا۔

مقتولین بچوں میں 4 ماہ کی منزہ، 2 سالہ انس، 3 سالہ سبحان، 4 سالہ مہناز، 6 سالہ رمشہ،7 سالہ کنزہ اور 8 سالہ انسہ شامل ہیں۔

مجرم سجاد کھوکھر پیشے کے لحاظ سے درزی اور ایک ٹانگ سے معذور ہے۔

پاکستان

punjab