Aaj News

ہفتہ, دسمبر 07, 2024  
04 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان حکومت نے 30 ہزار نوجوانوں کو بیرون ملک بھجوانے کے اقدامات کا آغاز کر دیا

منتخب امیدواروں کو روزگار کے لیے بیرون ملک بھجوایا جائے گا
شائع 30 نومبر 2024 10:43pm
Preparations to send 30,000 youth of Balochistan abroad! - Aaj News

بلوچستان حکومت نے 30 ہزار باہمت باصلاحیت اور ہنر مند نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی غرض سے بیرون ملک بھجوانے کے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جرمنی، رومانیہ اور سعودی عرب سے معاملات طے پا گئے ہیں۔

بلوچستان کے بے روزگار نوجوانوں کی آخر سن لی گئی ہے، حکومت نے بیرون ملک ملازمت کا بندوبست کر دیا ہے، بلوچستان ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (BTEVTA) کی جانب سے اس پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں 6 ہزار نوجوانوں کی درخواستیں موصول ہوئیں جن کی سکرینگ کے بعد تربیت کا عمل شروع ہو گا۔

منتخب امیدواروں کو سعودی عرب اور رومانیہ تعمیرات کے شعبہ میں کام کے لیے بھجوایا جائے گا۔

جرمنی کے لیے منتخب نوجوانوں کو صحت اور آئی ٹی کے شعبوں میں ملازمتیں ملیں گی۔

بلوچستان کے نوجوانوں کو عالمی سطح پر روزگار کے مواقع ملنے سے بے بیروزگاری کی شرح میں کمی کے ساتھ معیشت بہتر ہو گی اور خوشحالی آئے گی۔