Aaj News

منگل, مارچ 18, 2025  
17 Ramadan 1446  

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین کا اپوزیشن چیمبر میں اہم اجلاس

موجودہ سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور سے متعلق گفتگو
شائع 16 جنوری 2025 11:48pm

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین کی اپوزیشن چیمبر میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت محمود اچکزئی نے کی، اجلاس میں موجودہ سیاسی اور پارلیمانی امور سے متعلق صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین کی اپوزیشن چیمبر میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت محمود اچکزئی نے کی، اجلاس میں موجودہ سیاسی اور پارلیمانی امور سے متعلق صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں تحریک انصاف کےرہنما عمر ایوب، اسدقیصر، بیرسٹر گوہر،ایم ڈبلیو ایم سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس، پارلیمانی لیڈر زرتاج گل،عادل بازئی،علی محمد خان اور اخونزادہ حسین شریک ہوئے ۔ ْ’ ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ سیاسی اور پارلیمانی امور سے متعلق صورتحال پر گفتگو کی گئی، مذاکراتی کمیٹی اجلاس پرعمر ایوب نے اتحادیوں کو اجلاس کی کاروائی پراعتماد میں لیا گیا۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین نے ملاقات میں آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔

زرائع کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود اچکزئی کی سربراہی میں سیاسی جماعتوں سے ملاقات کرے گی، عوام پاکستان پارٹی، جمیعت علماء اسلام شیرانی اور جی ڈے اے کی قیادت سے ملاقات کی جائے گی۔

اجلاس میں افغانستان سمیت پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات پر بات چیت کی گئی، اتحادی جماعتوں کے رہنماوں نے مذاکراتی کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی تائید کی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ بانی چئیرمین سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے پارلیمنٹ اور باہر بھرپوراحتجاج کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصرکا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بہتر کرکے خطے کا ماحول پر امن بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات کوبہترکرنے کے لیےموثر سفارت کاری کی ضرورت ہے، ہمسائیہ ممالک خصوصاً افغانستان کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کو خوش آئیند سمجھتے ہیں،پوری دنیا کی حمایت کے باوجود اسرائیل فلسطین میں اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکا۔

Opposition leader

meeting

Constitution Protection Movement