Aaj News

جمعہ, اپريل 25, 2025  
26 Shawwal 1446  

اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد پر تیار، نیتن یاہو کی جنگی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ہفتے کو کابینہ اجلاس میں غزہ معاہدے پر ووٹنگ کا عمل کیا جائے گا،اسرائیلی حکام
شائع 17 جنوری 2025 08:39am

اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کی تیاریاں شروع کر دی گئیں جس کے لیے نیتن یاہو کی جنگی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا اطلاق اتوار سے ہوگا، اسرائیلی حکام کے مطابق ہفتے کو کابینہ اجلاس میں غزہ معاہدے پر ووٹںگ کا عمل کیا جائے گا۔

وہیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ اسرائیل معاہدے پر بات کرنے سے گریز کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ معاہدے پر کابینہ میں ووٹنگ کے بعد ہی بات کی جائے گی۔

اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ وہ قیدیوں کی رہائی کی تیاری کر رہے ہیں۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کہتے ہیں کہ امید ہے اتوار سے جنگ بندی معاہدے پر عمل شروع ہو جائے گا۔

ایران سے نمٹنے کیلئے ٹرمپ حکومت کا ابتدائی 100 دن کا منصوبہ پیش

دوسری جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد ترکیہ اور ایران میں جشن منایا گیا۔ انقرہ میں ہزاروں شہریوں نے معاہدے کی خوشی میں ریلی نکالی اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نعرے لگائے۔

ادھر ایران کے دارالحکومت تہران میں فلسطین اسکوائر پر بھی جشن منایا گیا جس کے بعد جنگ بندی معاہدے کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

جنگ بندی معاہدے کے بعد بے گھر فلسطینیوں میں جشن کا سماں، امدادی سامان کی ترسیل شروع

مزید برآں تل ابیب میں اسرائیلیوں کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ مظاہرین نے نتین یاہو سے غزہ معاہدے کو فوری قبول کرنے اور اس پر عملدرآمد کریں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے حماس پر غزہ معاہدے سے منہ پھیر لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے جمعرات کے روز کابینہ اجلاس ملتوی کردیا تھا۔ جس کے بعد حماس کے رہنمائوں سامی ابو زہری اورعزت الرشق نے اسرائیلی وزیر اعظم کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ جنگ بندی معاہدے کی شرائط سے انحراف کے بارے میں نیتن یاہو کے دعووں کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔

Benjamin Netanyahu

Gaza Cease Fire Deal

Hamas Israel Deal