Aaj News

منگل, مارچ 18, 2025  
17 Ramadan 1446  

وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم سے ملاقات میں کورم ٹوٹنے کا معاملہ اٹھایا تھا
شائع 18 جنوری 2025 08:39pm

قومی اسمبلی میں بار بار کورم ٹوٹنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں بار بار کورم ٹوٹنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔ تمام وزراء اور اراکین ن لیگ کو پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کردی گئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی وزیراعظم سے ملاقات میں یہ کورم ٹوٹنے کا معاملہ اٹھایا تھا۔

شہباز شریف اراکین کو کورم پورا رکھنے اور پارلیمانی بزنس مین شرکت کی ہدایات دیں گے۔ وزیراعظم پارلیمانی پارٹی کو حکومت تحریک انصاف مذاکرات پر بھی اعتماد میں لیں گے۔

meeting

National Assembly

Prime Minister