Aaj News

ہفتہ, فروری 15, 2025  
16 Shaban 1446  

بل کلنٹن نے نواز شریف کو پھانسی سے بچانے کیلئے چیف جسٹس سے خفیہ ملاقات کی، دعویٰ

پرویز مشرف دور میں اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق کام ہوا تھا، ڈاکٹر نسیم اشرف کا انکشاف
شائع 20 جنوری 2025 01:06pm
Bill Clinton held secret meeting with Chief Justice to save Nawaz Sharif from hanging - Breaking

قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کے سابق سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف نے اپنی کتاب ”رنگ سائیڈ“ میں انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے نواز شریف کو پھانسی سے بچانے کے لیے چیف جسٹس سے خفیہ ملاقات کی تھی، چیف جسٹس نے کلنٹن کو واش روم میں یقین دلایا نواز شریف کو پھانسی نہیں دی جائے گی۔

ڈاکٹر نسیم اشرف نے اپنی کتاب میں لکھا کہ سابق امریکی صدر نے پرویز مشرف کے ظہرانے کے دوران واش روم جانے کا فیصلہ کیا، چیف جسٹس ارشاد حسن خان بھی واش روم پہنچ گئے، جہاں دونوں کی ملاقات اور گفتگو 5 منٹ تک جاری رہی۔

اپوزیشن کا دباؤ ہرگز برداشت نہ کیا جائے، نواز شریف کی شہباز شریف کو ہدایت

کتاب کے مطابق صدر کلنٹن نے چیف جسٹس آف پاکستان سے پوچھا کہ نواز شریف کو پھانسی کی سزا تو نہیں ہوگی، چیف جسٹس ارشاد حسن خان نے یقین دلایا ایسا نہیں ہوگا۔

کتاب میں کہا گیا کہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کلنٹن کو دورہ پاکستان سے منع کیا تھا، لیکن پرویز مشرف کی یقین دہانی پر چند گھنٹوں کے لیے پاکستان آئے تھے۔

عمران نیب کے کالے قانون کا شکار ہوئے، وہ این آر او دیتے تو آج انہیں بھی این آر او مل جاتا، شاہد خاقان عباسی

ڈاکٹر نسیم اشرف نے اپنی کتاب میں لکھا کہ پرویز مشرف دور میں اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق کام ہوا تھا۔

ڈاکٹر نسیم اشرف نے 2019 میں بانی پی ٹی آئی کے دورہ امریکا کو کامیاب قرار دیا۔

Nawaz Sharif

Bill Clinton

Pervaiz Musharraf

Naseem Ashraf