Aaj News

منگل, فروری 11, 2025  
12 Shaban 1446  

بھارتی فوج اور اعلیٰ عہدیدار کونسا مخصوص فون استعمال کرتے ہیں؟

یہ اسمارٹ فون پروجیکٹ گزشتہ برس شروع ہوا تھا
اپ ڈیٹ 20 جنوری 2025 01:46pm

بھارتی فوج اور اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے استعمال کردہ مخصوص موبائل فون کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ برس اکتوبر میں چین کے ساتھ اپنی گفتگو کے دوران محفوظ مواصلات کے لیے ”سمبھَو“ (SAMBHAV) نامی خصوصی اسمارٹ فون کا استعمال کیا۔ اس بات کی تصدیق آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے اپنی سالانہ پریس کانفرنس کے دوران کی۔

سمبھَو اسمارٹ فون کو فوج کے اہلکاروں کے درمیان محفوظ مواصلت فراہم خاص طور پر حساس بات چیت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کو تقریباً 30 ہزار ’سمبھو‘ فون فراہم کیے گئے۔ ان فونز میں اہم افسران کے رابطہ نمبرز پہلے سے محفوظ ہیں۔ ان کے پاس خصوصی ایپس بھی ہیں جو مواصلات کو زیادہ محفوظ بناتی ہیں۔ ان میں سے ایک ایپ صارف کو ڈیٹا لیک ہونے کی فکر کیے بغیر تصاویر، ویڈیوز اور دستاویزات کو محفوظ طریقے سے شیئر کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

روس کیلئے کرائے کے فوجی بننے والے 12 بھارتی یوکرین میں ہلاک

یہ اسمارٹ فونز فوج کے لیے رابطے کا ایک محفوظ اور خفیہ طریقہ بننے کے لیے بنائے گئے تھے۔ SAMBHAV کا مطلب ہے (Secure Army Mobile Bharat Version) جس میں ایم سگما نامی ایپ ہے جو واٹس ایپ کی طرح کام کرتی ہے اور بہت زیادہ محفوظ ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سمبھو میں موجود ایم سگما ایپ صارفین کو اہم فائلوں، تصاویر اور ویڈیوز کو محفوظ طریقے سے شیئر کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ یہ پروجیکٹ پچھلے سال شروع ہوا تھا۔

علاوہ ازیں سمبھو فون استعمال کرنے سے قبل فوج کے اہلکار معلومات کو شیئر کرنے کے لیے واٹس ایپ جیسی ایپس کا استعمال کرتے تھے، لیکن یہ اکثر سیکیورٹی کی خلاف ورزیوں اور لیک ہونے کا باعث بنتا تھا۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے، ہندوستانی فوج نے ”سمبھو“ فونز متعارف کرائے۔

Indian Army

sambhav