Aaj News

ہفتہ, فروری 15, 2025  
16 Shaban 1446  

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کی طلاق کی افواہیں سرگرم

جوڑے کے درمیان کئی مہینوں سے فاصلے ہیں، اور وہ علیحدہ رہ رہے ہیں، بھارتی میڈیا
شائع 24 جنوری 2025 09:37am

وریندر سہواگ بھارت کے مشہور سابق کرکٹر ہیں جنہیں ان کی شاندار بیٹنگ کے لیے جانا جاتا ہے۔ وہ ایک جارحانہ اوپننگ بلے باز اور کئی سالوں تک بھارتی ٹیم کا حصہ رہے۔ سہواگ نے اپنی منفرد بیٹنگ اسٹائل اور کرکٹ کے میدان میں بے مثال کارکردگی کی وجہ سے مداحوں کے دل جیتے۔ ان کے ذاتی تعلقات بھی اکثر خبروں کا حصہ رہے ہیں، خاص طور پر ان کی اہلیہ آرتی کے ساتھ ان کی شادی۔

آرتی سہواگ جنہوں نے ہمیشہ سہواگ کے کیریئر میں ان کا ساتھ دیا۔ سہواگ اور آرتی کی شادی 2004 میں ہوئی تھی اور وہ طویل عرصے تک ایک خوشگوار جوڑے کے طور پر جانے جاتے رہے۔ تاہم، حالیہ دنوں میں انکی طلاق کی خبریں زیر گردش ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سہواگ اور ان کی اہلیہ آرتی نے مبینہ طور پر علیحدگی کی خبروں کے درمیان انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے۔

سردیوں میں گرم پراٹھوں کے ساتھ آلو میتھی کا لطف اٹھائیں

رپورٹس کے مطابق، جوڑے کے درمیان کئی مہینوں سے فاصلے ہیں، اور وہ علیحدہ رہ رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کرنے کی خبر نے ان افواہوں کو مزید تقویت دی ہے۔ اس پیش رفت نے ان کے مداحوں اور کرکٹ کے حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے، کیونکہ یہ جوڑا طویل عرصے سے مضبوط تعلقات کی مثال سمجھا جاتا تھا۔

کیا آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیںِ؟ روزانہ صبح 15 سیکنڈ کی یہ سادہ ترکیب آزما کر دیکھیں

یہ واضح نہیں کہ دونوں کے درمیان تنازعہ کی اصل وجہ کیا ہے، لیکن ان افواہوں نے ان کے ذاتی زندگی کو خبروں کا مرکز بنا دیا ہے۔

خیال رہے کہ اب تک سہواگ اور آرتی میں سے کسی نے بھی علیحدگی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

ex indian crickter

divorced

viral news