Aaj News

اتوار, فروری 16, 2025  
18 Shaban 1446  

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی عالمی قیمت 29 ڈالر بڑھ کر 2772 ڈالر فی اونس ہوگئی
اپ ڈیٹ 24 جنوری 2025 10:53pm

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، ملک بھر میں فی تولہ سونا 2 ہزار 900 روپے مہنگا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ملک بھر میں نے قیمت میں ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، سونے کے فی تولہ نرخ 2 لاکھ 89 ہزار 600 روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کو پَر لگ گئے، بڑا اضافہ

نئے سال کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ

دس گرام سونے کے نرخ میں 2 ہزار 486 روپے اضافہ ہونے سے دس گرام سونا 2 لاکھ 48 ہزار 285 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی عالمی قیمتییں سونے کی عالمی قیمت 29 ڈالر بڑھ کر 2772 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Gold rates Pakistan

GOLD PRICES GO UP

Gold Rates 2025