Aaj News

اتوار, فروری 16, 2025  
18 Shaban 1446  

غیرملکی پروازکےحادثےسے بچنےکی خبرمضحکہ خیزقرار

کوئی جانورنہ ملا تو امارات کی پروازکو بحفاظت لینڈنگ کرادی گئی، ترجمان
شائع 25 جنوری 2025 09:18pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

ترجمان پی اے اے نے غیرملکی پروازکے حادثے کی خبرسے متعلق بیان دیا ہے کہ یہ کہنا طیارہ حادثے سے بال بال بچا مضحکہ خیزہے۔

ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایک ہفتے سے زیادہ عرصہ قبل الصبح ایک واقعہ پیش آیا، برٹش ایئرویز کے پائلٹ نے ٹیکسی کے دوران کسی جانور کی اطلاع دی۔

ترجمان نے بتایا کہ پائلٹ اس بات پرغیر یقینی تھا کہ یہ گیدڑتھا یا کتا، اسی دوران امارات کی پروازنے لینڈنگ کی درخواست کی۔

اے ٹی سی نے امارات کی پروازکو ’گو راؤنڈ‘ کی ہدایت دی، کوئی جانورنہ ملا تو امارات کی پروازکو بحفاظت لینڈنگ کرادی گئی۔

ترجمان پی اے اے کا کہنا تھا کہ کتے کو پکڑنےوالی ویڈیو کا واقعے سے کوئی تعلق نہیں، یہ کہنا کہ طیارے حادثے سے بال بال بچے مضحکہ خیز ہے۔

British Airways

Pakistan Airports Authority