Aaj News

بدھ, فروری 19, 2025  
21 Shaban 1446  

چھتوں کے بعد گاڑیوں اور دیواروں پر لگنے والے کم لاگت کے سولر پینل تیار

جاپانی ماہرین نے ایسے سولر پینل تیار کرلیے ہیں جو دھوپ سے بجلی بنانے میں چالیس فیصد کارکردگی رکھتے ہیں
شائع 04 فروری 2025 11:48am

بجلی کے بھاری بلوں کی ادائیگی سے بچنے کے لیے لوگوں نے اپنے گھروں پر سولر پینل لگوانا شروع کیے جس نے لوگوں کی زندی آسان بنا دی اور پریشانی کو ختم کردیا۔

سولر پینل کی تنصیب کا عمل پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی کیا جا رہا ہے، وہیں اب جاپان نے سولر پینل کو گھروں کی چھت کی علاوہ دیواروں اور گاڑیوں کی چھتوں پر لگانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے سائنس دانوں نے سال 2009 میں پروسکائٹ (Perovskite) دھاتوں سے سولر پینل تخلیق کیے تھے۔ اب جاپانی ماہرین نے انہی دھاتوں کے ذریعے ایسے سولر پینل تیار کرلیے ہیں جو دھوپ سے بجلی بنانے میں چالیس فیصد کارکردگی رکھتے ہیں۔

کرسٹلین سلیکون سے بنے روایتی سولر پینلوں کی کارکردگی بہ لحاظ قیمت 15 سے 30 فیصد کے درمیان ہے۔

سولر پینل والے گھر آمدنی میں بھاری نقصان اٹھانے لگے

سیکیسوئی (Sekisui) نامی جاپانی کمپنی بہت جلد پروسکائٹ سولر پینل تیار کرنے کا عمل شروع کرے گی۔ کمپنی آئندہ پانچ برسوں بعد یہ پینل بلڈنگ یا گھروں کی دیواروں، چھتوں، میدانوں اور گاڑیوں کی چھتوں پر لگا کر 20 ہزار میگاواٹ’ بجلی پیدا کرنا چاہتی ہے۔

تاہم چین بہت جلد پروسکائٹ سولر پینل بنانے میں عالمی لیڈر بن جائے گا کہ ان کا مواد، ٹن اورلیڈ وہیں زیادہ ملتا ہے۔

یہ سولر پینل سیلکون پینلوں کے مقابلے میں کم لاگت میں بنتے، تیار کا عمل آسان اور کم دھوپ کے علاوہ برسات کے موسم میں بھی زیادہ بجلی بناتے ہیں۔

پھر لچکداری کے باعث انھیں دیوار، گاڑی کی چھت بلکہ کسی بھی جگہ لگانا ممکن ہے۔

Japan

Solar panels

car roof solar plates

wall solar