Aaj News

بدھ, فروری 19, 2025  
21 Shaban 1446  

روس میں میئر ذاتی ڈرائیور کی بیوی سے الیکشن ہار گیا

بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے سب کو حیران کر دیا
شائع 04 فروری 2025 06:43pm
بشکریہ سوشل میڈیا
بشکریہ سوشل میڈیا

روس میں میئر حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ذاتی ڈرائیور کی بیوی سے ہار گئے۔ بیریز وسکی شہر میں میئر الیکشن کے نتائج نے سب کو حیران کر دیا۔

میئر یوگینی پستوو مسلسل چوتھی بار عہدے کے لئے الیکشن لڑ رہے تھے۔ ان کے خلاف روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی پارٹی یونائیٹڈ رشیا کی رُکن یولیا کو سامنے لایا گیا، جو ان کے ذاتی ڈرائیور کی اہلیہ ہیں۔

بلدیاتی انتخابات میں کسی کو بھی امید نہیں تھی کہ یولیا مسلاکووا میئر کا الیکشن جیت جائیں گی۔ یولیا نے بتایا کہ انہیں انتخابی خانہ پوری کرنے کیلئے پستوو کیخلاف کھڑا کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نتائج کے بعد اب وہ میئر کے عہدے کا حلف اٹھانے سے بچنے کے لیے ان کے بس میں جو کچھ بھی ہوسکتا ہے، وہ کر رہی ہیں۔

روس کے دوسرے شہروں کی طرح بیریزوسکی میں بھی میئر کا انتخاب براہ راست عوام کے ذریعے نہیں ہوتا بلکہ انتخابی کمیٹی کی تجویز پر نائبین کے ذریعے ہوتا ہے۔ جو مختلف مقامی اور علاقائی حکام کے نمائندے ہوتے ہیں۔

رواں برس نائبین نے مبینہ طور پر سلیکشن کمیٹی سے مزید متبادل امیدواروں کو انتخاب لڑنے کی اجازت دینے کو کہا تھا لیکن انہیں صرف دو ہی آپشنز پیش کیے گئے۔

واضح رہے کہ میئر پستوو اور بیریزوسکی انتظامیہ کے انویسٹمنٹ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی سربراہ یولیا مسلاکووا جو میئر کے ذاتی ڈرائیور کی اہلیہ بھی ہیں۔

russia

world

Vladimir Putin

Elections

Local Goverment