Aaj News

بدھ, فروری 12, 2025  
13 Shaban 1446  

لوئر کرم میں مزید 2 بنکرز مسمار کردیے گئے، مجموعی تعداد30 ہوگئی

کرم امن جرگے میں دونوں فریقین مین شاہراہ کھولنے، بنکرزمسماری اوراسلحہ جمع کرنے پراتفاق ہوا تھا
اپ ڈیٹ 04 فروری 2025 07:31pm
مسمار بنکرز(فائل فوٹو)
مسمار بنکرز(فائل فوٹو)

کرم کے ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے لوئر کرم میں مزید 2 بنکرز مسمار کردیے گئے، جس کے ساتھ اب تک مجموعی طور پر 30 بنکرز مسمار کئے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کے باوجودچودہ نکات کوعملی جامہ پہنانےاورعوام کو ریلیف دینے کیلئے مختلف اقدامات جاری ہیں۔

گذشتہ روزکرم امن جرگے میں دونوں فریقین مین شاہراہ کھولنے، بنکرزمسماری اور اسلحہ جمع کرنے پراتفاق ہوا تھا، عمائدین نے ایک دوسرے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کے ساتھ مزید نشستیں کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

ضلع کرم میں امن و امان کے قیام سے متعلق پشاور میں امن جرگہ منعقد ہوا، جس میں دونوں فریقین شریک ہوئے جبکہ جرگہ عمائدین نے 14 نکات پر اتفاق کیا۔

جرگے کے اختتام پذیر ہونے پر جرگہ ممبر منیر بنگش نے جرگے کے فیصلوں سے اگاہ کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جرگہ کا مقصد علاقے میں امن قائم کرنا اور مسائل کا حل تلاش کرنا ہے، کرم امن جرگہ میں دونوں فریقین مین شاہراہ کھولنے، بنکرز مسماری اور اسلحہ جمع کرنے پر متفق ہوگئے، عمائدین کی ایک دوسرے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، اگلی نششت میں مزید معاملات آگے بڑھیں گے۔

جرگے کے ممبران کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن قائم کرنا اور مسائل کا حل تلاش کرنا ہے، کرم میں بہت سی مشکلات ہیں ہم دنیا کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ مل کر بات کر سکتے ہیں اور ہم ایک قوم ہیں۔

Kurram Situation

Lower Kurram Operation